بھٹکل :27؍ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے پرورگا سرکاری پرائمری اسکول کی ترقی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔بدھ کو اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اسکول ترقی بورڈ کے ممبران اور مقامی لوگوں کے مطالبات کو سماعت کرنےکے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے تیقن دیا۔
اسکول کے صحن میں موجود کنواں بہت پرانا ہے ، اس کے جگہ نئے کنوئیں کی تعمیر کرنے اور شفاف پانی مرکز کے قیام کے مطالبہ پر رکن اسمبلی نےکہاکہ اسکول کے لئے شفاف پانی مرکز کے قیام کے لئے کوشش کی جائے گی اور ضروری امدادمہیا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ چونکہ عمارت کافی پرانی ہوچکی ہے نئی عمارت کی تعمیر کے لئے کوشش کرنےکی بات کہی۔ اس موقع پر سریش نائک ، انپا نائک، منجوناتھ آچاریہ ، مادیو نائک، درگپا نائک، اسکول صدر مدرس سریش موگیر موجود تھے۔